top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

کھیوڑہ (راشد خان سے) سوئی گیس کی موسم گرما میں غیر اعلانیہ طویل بندش سے اہل علاقہ پریشان سر شام بند ہونے والی گیس صبح تک غائب ہوتی ہے۔متعلقہ محکمہ جواب دینے سے قاصر

 

کھیوڑہ (راشد خان سے)

سوئی گیس کی موسم گرما میں غیر اعلانیہ طویل بندش سے اہل علاقہ پریشان

سر شام بند ہونے والی گیس صبح تک غائب ہوتی ہے۔متعلقہ محکمہ جواب دینے سے قاصر

تفصیلات کے مطابق موسم گرما میں جہاں واپڈا لوڈ مینجمنٹ کی مد میں بجلی غائب کرنے کا جواز بناتی ہے وہی اب سوئی گیس والوں نے بھی طویل بندش شروع کر دی ہے جس سے گھریلوں خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا موسم گرما میں بھی گیس غائب پہلی بار ایسا ہوا کہ گیس کی اتنی لمبی لوڈشیڈنگ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا شہری ہوٹلوں سے کھانا کھانے پر مجبور  شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کے بل  آسمانوں پر  اور گیس کی فراہمی زیرو حکومت کی ناقص پالیسیوں کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے حکومت کچھ تو شرم کرے ہمیں مزید مشکلات میں نہ ڈالے  تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا گیس صبح دوپہر اور شام کو بھی غائب  خواتین کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا  دوسرے علاقوں سے آنے والے  سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کو بھی کھانا کھانے میں مشکلات کا سامنا پہلی بار موسم گرما میں سوئی گیس کا بڑا بحران  گیس کی قیمتیں آسمان پر جبکہ گیس کی فراہمی زیرو  حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث شہریوں کو ازیت کا سامنا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جبکہ گیس کی فراہمی زیرو ہے اس حکومت نے تو ہمارا جینا ہی محال بنا دیا بجلی کے بھاری بلوں کے ساتھ گیس کی عدم دستیابی حکومت کی ناکامی ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ ہمیں جینے کا حق دے دو گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ تو کر دیا گیا لیکن گیس کی فراہمی بھی بروقت کی جائے 

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page