top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی انجمن شہریاں جہلم کے وفدسے ملاقات۔وفد کا ڈپٹی کمشنر کی خدمات کا اعتراف

جہلم(ادریس چودھری ) شہر کے مسائل حل کرنے میں سب سے اہم کردار شہریوں کا ہوتا ہے سماجی وشہری تنظیموں کو ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تاکہ بہتر سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات انجمن شہریاں جہلم کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، انجمن شہریاں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیجانب سے شہر کی صفائی، خوبصورتی اور بحالی کیلئے دن رات کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ایک ویژنری شخص اگر ضلع کا سربراہ ہو تو نیچے برسوں سے ناکارہ محکموں میں نئی جان پھونک سکتا ہے جس کی مثال گزشتہ چند ماہ کے دورا ن ضلع جہلم کی ہر لحاظ سے بہتری اور ترقی مثال ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ جب تک شہریوں کا تعاون حاصل نہ توضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کر سکتی، ہم نے جو اقدامات شہرکی ترقی اور بہتری کیلئے اٹھائے ہیں وہ سب آپ کے لئے ہیں اور ان سب کا خیال رکھنا بھی شہریوں کی ہی ذمہ داری ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو گرفتار کر لیا

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے، گاؤں کنڈل میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کو نشانہ بنایا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page