top of page
Writer's pictureJhelum News

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جشن نزول قران کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد،طلبہ و طالبات میں مقابلہ جات کا اہتمام

Updated: Apr 8, 2024

جہلم// ادریس چودھری سے........... www.JhelumNews.uk

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جشن نزول قران کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور طلبہ و طالبات میں مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا نظامت کے فرائض محمد اسد نے سر انجام دینے مقابلہ حسن ادائیگی اذان میں محمد غیاث ،غلام علی، تجمل حسین نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ حسن نعت میں غلام علی، محمد غیاث اور محمد خاقان نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ حسن قرات میں محمد غیاث، محمد شہیر اور محمد علی نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی طالبات کے درمیان مقابلہ حسن قرات میں حافظہ سعدیہ بتول، عمیرہ شبیر اور صبا یاسر نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ حسن نعت میں علینہ، ماہا زینب اور حمیرہ شبیر نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ تقریر میں زلیخا نرمین، انعم شاہین اور ملائکہ بتول نے پوزیشن حاصل کی۔ ۔بعد ازاں پروفیسر ضیاء الدین نے ماہ صیام کی برکتوں کے موضوع پر گفتگو کی پرنسپل کالج پروفیسر چوہدری زاہد حسین ساہی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس طرح کے مقابلہ جات کی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ یہ مقابلہ جات طالب علموں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں اور ان کا انعقاد معاشرے کے لیے صحت مندانہ قدم ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page