ہسپتالوں کے کچرے کوبروقت اور بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
اجلاس میں ایم ایس سول ہسپتال، محکمہ صحت کے افسران اورنجی ہسپتالوں کے مالکان نے شرکت کی،عملد رآمد کی یقین دہانی
جہلم (دلنواز احمد Jhelumnews.uk ) ہسپتالوں کے کچرے کوبروقت اور بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے ورنہ یہ موذی بیماریوں اور ماحول کو آلودہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے تمام سرکاری اور نجی ہسپتال، لیبارٹریز اور کلینک اس حوالے سے محکمہ صحت کے جاری کر دہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کیلئے تیار رہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایم ایس سول ہسپتال، محکمہ صحت کے افسران اورنجی ہسپتالوں کے مالکان نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں کا کچرا مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بن رہاہے کئی نجی ہسپتال اور کلینک اس حوالے سے محکمہ صحت کے ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام ہسپتالوں کو فوری طور پر محکمہ صحت کے ایس اوپیز کے مطابق کچرے کوٹھکانے لگانے کی ہدایت کی اور عدم تعاون پر سخت کاروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Comments