
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف حکومت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پیچھے دوسری طرف گھریلو خواتین چولہوں میں گیس تلاش کرنے کے پیچھے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی دن میں کئی بار معطل جبکہ رات کو بھی گیس غائب اگر کہیں گیس ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم گھریلوں خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے بجلی اور گیس کی فراہمی تو پورا کرے کبھی بجلی نہیں تو کبھی گیس نہیں عجیب اس ملک کی داستان ہے خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے بل بھی بڑھا دیے گئے مہربانی کر کے چولہوں میں گیس بھی بڑھا دیں تفصیلات کے مطابق حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پیچھے پوری پنجاب پولیس لگا دی یعنی حکومت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پیچھے جبکہ گھریلو خواتین چولہوں میں گیس کی تلاش کے پیچھے کبھی بجلی نہیں تو کبھی گیس نہیں عجیب داستان ہے اس ملک کی خواتین کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت عوام کی بنیادی ضروریات تو پورا کرے دن کو کئی بار گیس نہیں ہوتی اگر ہوتی ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جبکہ رات کو بھی یہی صورتحال ہوتی ہے خواتین کا کہنا ہے کہ گیس کے بل بھی بڑھا دیے گئے کاش حکومت گیس کی فراہمی بھی بڑھا دے ہمیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ گیس کی فراہمی کو بڑھایا جائے ہمیں ازیت سے بچایا جائے



















