
دینہ(سہیل انجم قریشی)جب سے نئے ڈپٹی کمشنر نے جہلم کا چارج سنبھالا ہے دینہ کی عوام مایوسی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے عوام فاقہ کشی کا شکار، دینہ میں ہر اشیاء کے نرخ بے قابو ہو گئے ہیں گیس سلنڈر 3500 روپے میں فروخت ہونے کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے دینہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئے ڈپٹی کمشنر نے جہلم کا چارج سنبھالا ہے دینہ میں ہر اشیاء کا ریٹ بڑھ گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے گیس سلنڈر کا سرکاری ریٹ 2400 روپے مقرر ہے لیکن 3500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے گیس ایجنسی والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گیس پلانٹ والے سلنڈر 3200 روپے کا دے رہے تھے چند روز قبل گیس پلانٹ کو مہنگے داموں گیس فروخت کرنے پر سیل بھی کیا گیا لیکن دوبارہ کھولنے کے بعد گیس پلانٹ والے مزید مہنگا سلنڈر دے رہے ہیں جس کا علم ضلعی انتظامیہ کو بھی ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے دینہ کی عوام نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ کی عوام پر رحم کیا جائے گیس سلنڈر سمیت تمام اشیاء کے نرخ ریٹ لسٹ کے مطابق کروائیں جائیں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی غفلت کی نیند سے جگایا جائے۔



















