
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)سربراہ جمعیت علمائے پاکستان شاہ محمد اویس نورانی ، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جہلم تشریف لائےتفصیلات کے مطابق سربراہ جمعیت علمائے پاکستان شاہ محمد اویس نورانی مدظلہ سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی والدہ محترمہ کی دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔اس سے قبل متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن سے تعزیت کی، جن میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی، چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم، چوہدری راشد، ایم پی اے یاسر قریشی، کرنل شوکت، چوہدری ثقلین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈاکٹر سہیل اعجاز، ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا، ڈاکٹر امجد حسین اور ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔مزید برآں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز، صحافیوں، وکلا اور سماجی شخصیات نے بھی مرحومہ کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔



















