





جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے آوارہ کتوں کی گلی کوچوں میں آوارہ پھرنے پر از خود نوٹس لے لیا ہے انہوں نے جملہ افیسران کو ہدایت کی ہے کہ ان آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری ذہنی عزت کا شکار ہو چکے ہیں اور ائے روز ان کے کاٹنے کی بھی اطلاع مل رہی ہے لہذا ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ نے ان کے خلاف بھرپور مہم شروع کر رکھی ہے امید کی جا سکتی ہے کہ چند روز میں ان کو تلف کر دیا جائے گا شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اوارہ کتوں کے سلسلے میں انتظامیہ کو نشاندہی کریں کہ کون سی ایسی جگہ ہے جہاں اوارہ کتے بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں یقینا باہمی تعاون سے خوشگوار ماحول ہوگا اور شہری محفوظ ہو جائیں گے ۔



















