چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 10, 2025 11:35 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) خدمت مرکز میں لائسنس برانچ میں عوام ذلیل و وار کئی کئی گھنٹوں تک انتظار۔ عملہ بدتمیز

جہلم (نعیم احمد بھٹی) خدمت مرکز میں لائسنس برانچ میں عوام ذلیل و وار کئی کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے کبھی سسٹم خراب تو کبھی عملے کی طرف سے بدتمیزی گھنٹوں باری کا انتظار حکومت نے اگر لائسنس بنوانے کی پابندی کی ہے تو سہولیات بھی فراہم کرے اپنے کام چھوڑ کر ہمیں ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے حکومت اس کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرے جس میں ہمیں گھنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے تفصیلات کے مطابق خدمت مرکز لائسنس بنوانے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ دوسری طرف گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے یہ لفظ سن کر تو کئی لوگوں کا دماغ بھی خراب ہوجاتا ہے لیکن کیا کریں مجبوری جو ہے جبکہ عملہ کی طرف سے بدتمیزی کی شکایات بھی آ رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے کام سے بھی چھٹی لینا پڑتی ہے جبکہ عملے کا رویہ بھی بعض اوقات درست نہیں ہوتا جبکہ گھنٹوں انتظار کے بعد کہا جاتا ہے کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے نہیں چل رہا جبکہ سسٹم تو پورے ملک کا خراب ہوچکا شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنس بنوانے کے لیے کوئی سہولیات بھی فراہم کی جائیں عملہ بڑھایا جائے اور کم سے کم وقت میں لائسنس بنانے کا کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں