
منگلا ہیملٹ وارڈ نمبر پانچ مسلم لیگ نون کے کونسلر بزرگ سماجی شخصیت منیر احمد میر کے چھوٹے بھائی شبیر احمد میر مختصر علالت کے بعد برطانیہ میں وفات پا گئے
منگلا( آصف محمود چودھری) کونسلر وارڈ نمبر پانچ منیر احمد میر کے چھوٹے بھائی شبیر احمد میر برطانیہ میں وفات پا گئے برطانیہ ہی میں نماز جنازہ ادا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق منگلا ہیملٹ وارڈ نمبر پانچ مسلم لیگ نون کے کونسلر بزرگ سماجی شخصیت منیر احمد میر کے چھوٹے بھائی شبیر احمد میر مختصر علالت کے بعد برطانیہ میں وفات پا گئے ان کو برطانیہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم انتہائی با اخلاق نفیس انسان تھے منگلا میں کونسلر منیر احمد میر کے گھر اظہار تعزیت کرنے والوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے مرحوم سماجی شخصیت ممبر خلیل احمد میر مرحوم کے چچا زاد بھائی تھے



















