
*جہلم میں نامعلوم افراد نے 43 سالہ شخص کو گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا*
جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)جہلم میں پیر خانہ روڈ پہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 43 سالہ شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کی حدود میں بشارت نامی شخص کو فون کر کے گھر سے باہر بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر کے گاڑی میں فرار ہو گئے ۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پہ پہنچ گئی جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں



















