
جہلم (نعیم احمد بھٹی) شاندار چوک میں پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل چلتی گاڑیوں کے سامنے آکر روکنے لگیں کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے گاڑی ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یکدم گاڑی کے سامنے آجائیں اور گاڑی کو ہاتھ مار کر روکیں پہلے ان کو ٹریننگ دیں کہ گاڑی روکنی کیسے ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہے جبکہ چوک کے درمیان میں کھڑا ہونا بھی درست نہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں کھڑی پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل چلتی گاڑیوں کے آگے آکر روکنے لگیں جب گاڑی شاندار چوک سے گزرتی ہے تو یہ یک دم آگے آجاتی ہیں جس سے ٹکر لگنے کا خطرہ بھی ہے یہ کہنا ہے ان ڈرائیور حضرات کا جو شاندار چوک سے گزرتے ہیں اور یہ سب دیکھتے ہیں جبکہ لیڈی کانسٹیبل اکثر چوک کے درمیان بھی کھڑی ہوتی ہیں ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ پہلے ان سب کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جائے کیونکہ یہ ٹریفک قوانین بالکل نہیں جانتی کوئی حادثہ بھی پیش آسکتا ہے ڈرائیونگ حضرات نے یہ بھی کہا کہ جب کیمرے لگے ہوئے ہیں تو پھر پولیس کا کیا کام جس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی اس کو ای چالان گھر بھیج دیں ڈرائیور حضرات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے گاڑی روکنے کا کوئی طریقہ کار طے کیا جائے لیڈی کانسٹیبل کو ٹریننگ دی جائے



















