چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 10, 2025 12:52 شام

دینہ میں غیر قانونی قبضہ واگزار کروا کر خاتون کو زمین کا حق واپس دلا دیا گیا،خدیجہ بیگم نامی خاتون نے اپنے بھائی کی جانب سے زمین پر مبینہ قبضہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو تحریری درخواست دی تھی

دینہ(ماجد آفریدی)دینہ میں غیر قانونی قبضہ واگزار کروا کر شہری کو زمین کا حق واپس دلایا گیا-اسسٹنٹ کمشنر دینہ محترمہ صفاء عابد کی ہدایت پر مین جی ٹی روڈ دینہ، قائداعظم ٹاؤن کے بالمقابل اویس کالونی میں واقع 5 مرلہ اراضی جو کہ موضوع ٹھیکریاں کا قبضہ باقاعدہ قانونی کارروائی کے بعد واگزار کروایا گیا۔خدیجہ بیگم نامی شہری نے اپنے بھائی کی جانب سے زمین پر مبینہ قبضہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو تحریری درخواست دی تھی۔ درخواست موصول ہونے پر اے سی دینہ نے معاملہ کو میرٹ پر سننے کے بعد موقع کا دورہ کیا، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک سرمد، متعلقہ پٹواری شاہ میر اور دیگر عملہ بھی ہمراہ موجود تھا۔تحقیقات اور موقع کی تصدیق کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے زمین کو اصل مالک کے نام پر درست پاتے ہوئے 5 مرلہ اراضی فوری طور پر قبضہ سے واگزار کروا کر خدیجہ بیگم کے سپرد کردی۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، اور کسی شہری کے حق پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں