چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 10, 2025 11:37 صبح

میر پور میں پارکنگ پلازے کی تعمیر احسن قدم۔۔۔ ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے۔ تحریر آصف محمود چودھری ۔ منگلا ۔میرپور

میر پور میں پارکنگ پلازے کی تعمیر احسن قدم ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے

میرپور شہر میں ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ایک طرف شہر کی آنادی بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے تھے اس سے قبل گزشتہ سالوں میں اسی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ صدر آزاد کشمیر محترم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوک شہیداں کے قریب سے کافی تعداد میں کھوکھا جات مسمار کروائے تھے اور ان کو متبادل جگہ فراہم کی تھی جس سے ٹریفک کے مسائل کم ہوئے تھے لیکن اب اس اقدام کو کئی سال گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا بھاؤ بڑھ چکا ہے ٹریفک اور آبادی میں بے شمار اضافہ ہو چکا ہے جگہ جگہ پلازے بغیر پارکنگ چھوڑے بنائے گئے صرف چند پلازوں کی پارکنگ موجود ہے جبکہ اکثر پلازہ جات کی پارکنگ موجود ہی نہیں کئی لوگوں نے بلڈنگ بائی لاز کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھتے چلے گئے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جب کہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات بھی بڑھنے لگی اب ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے کسی بڑے شہر لاہور راولپنڈی والا نقشہ میرپور میں نظر آ رہا تھا اب بلڈنگ بائی لاز پر بھی عمل شروع کیا گیا ہے شہر بھر کی سڑکیں مرمت کی جا رہی ہیں البتہ شہر بھر میں ٹریفک سگنلز ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی سڑک کے بیچ جگہ جگہ یو ٹرن ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھے ہیں اور حادثات بھی ہو رہے ہیں گزشتہ عرصہ میں کچھ یو ٹرن ختم کیے گئے تھے جس سے ٹریفک کی روانی میں کافی بہتری ائی تھی لیکن پھر دوبارہ کچھ یو ٹرن کھولے گئے اور کچھ نئے بن گئے جس کی وجہ سے بھی ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے اب پھر حکومتی سطح پر شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے نوٹس لیا گیا عوامی ضرورت کے تحت شہر کے بیچ بڑا پارکنگ پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا میر پور کچہری کے قریب شروع ہوئے اس پلازے سے جو کہ صرف پارکنگ کے لیے مخصوص ہوگا سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک کم ہوں گے کچہری اور شہر انے والوں کو پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی اس پلازے کی تعمیر کے ساتھ مزید پارکنگ پلازے بھی بنانے کی ضرورت ہے اور بلڈنگ بائی لاز پر عمل تیز کرانے کی بھی ضرورت ہے ان اقدامات میں شہریوں کے ٹریفک کے مسائل حل ہونے کی توقع ہے حلقے کے ایم ایل اے جنہوں نے اس کام میں دلچسپی لے کر یہ کام شروع کروایا وہ بھی قابل تحسین ہیں جو شہریوں کی مشکلات دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اس پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے حکومت کے اچھے فیصلے کی تعریف کی ہے شہر بھر میں اس چیز کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ کچھ جگہوں پر اوورہیڈ برج بنائے جانا ضروری ہو چکا ہے سروے کروا کر اگر اس کام کو بھی پورا کیا جائے تو بھی بہت سے مسائل حل ہوں گے اسی طرح ناجائز تجاوزات کے خلاف فٹ پاتھ خالی کرانے کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ شہر سے ٹریفک کے مسائل کم سے کم ہوں کچھ بروقت فیصلے تاریخ رقم کر دیتے ہیں جن کو عوام ہمیشہ یاد رکھتی ہے

تحریر آصف محمود چوہدری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں