چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 10, 2025 11:36 صبح

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم سنیہ صافی کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا ان کے لواحقین کی جانب سے ریونیو، زمینوں کے تنازعات اور دیگر نوعیت کی شکایات پیش کی گئیں

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سنیہ صافی کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا ان کے لواحقین کی جانب سے ریونیو، زمینوں کے تنازعات اور دیگر نوعیت کی شکایات پیش کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سنیہ صافی نے ہر شکایت کنندہ کی بات کو بغور سنا اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔سنیہ صافی نے زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا فخر ہیں اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کا میرٹ اور قانون کے مطابق بروقت ازالہ کیا جائے، تاکہ بروقت ریلیف مل سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں