چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جنوری 19, 2026 4:56 شام

‏جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈرگ مافیا ہو جائیں تیار میڈیکل اسٹورز پر کسی اور نام کے لائسنس پر کام کرنے والے اور میڈیکل اسٹور پر نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب میں بڑا کریک ڈاؤن ہونے کو تیار

‏جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈرگ مافیا ہو جائیں تیار میڈیکل اسٹورز پر کسی اور نام کے لائسنس پر کام کرنے والے اور میڈیکل اسٹور پر نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب میں بڑا کریک ڈاؤن ہونے کو تیار ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کرائے پر قائم میڈیکل اسٹورز اور فارماسسٹ کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا اسپیشل ٹیمیں میڈیکل اسٹورز کا ڈیٹا جمع کریں گی اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈرگ مافیا کے خلاف بھی جلد ایکشن ہونے کو تیار پنجاب میں میڈیکل اسٹورز اور فارماسسٹ پر چھاپہ مار ٹیمیں جلد ایکشن میں آئیں گی میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور انجیکشن کی فروخت اور کسی اور کے نام پر لائسنس پر کام کرنے والوں کے خلاف اسپیشل ٹیمیں ڈیٹا جمع کریں گی اور جو بھی ڈرگ ایکٹ کے تحت اس کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع جہلم میں کئی میڈیکل اسٹورز اور فارماسسٹ کسی اور نام کے لائسنس پر کام کر رہے ہیں اور ان کو منتھلی بھی دیتے ہیں جبکہ کچھ نے لائسنس بھاری رقم دے کر حاصل کر رکھے ہیں کئی میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور انجیکشن بھی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے دیکھنا ہوگا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف بننے والی ٹیمیں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں