
والد شعبان کی فائل فوٹو
جہلم (نعیم احمد بھٹی) بیٹا شادی کے تیسرے ہی دن زیور اور نقدی لے کر غائب تھانہ چوٹالہ کے نواحی گاؤں رڑیالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اوورسیز پاکستانی ملک شعبان ولد گلزار حسین کی گھریلو زندگی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے شعبان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی بھانجی سے کی تو بیٹا شادی کے تیسرے دن ہی زیور اور نقدی رقم لے کر کہیں غائب ہوگیا باپ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دے دیتفصیلات کے مطابق ملک شعبان، جو گزشتہ 35 برس سے دوبئی میں مقیم ہیں، نے اپنی یتیم حافظِ قرآن بھانجی کا رشتہ وطن آ کر اپنے بیٹے نوید کے ساتھ طے کیا۔ شادی نہایت سادگی سے انجام پائی، تاہم شادی کے تیسرے ہی دن دلہن کے لیے باپ کی جانب سے دیا گیا قیمتی سامان لے کر نوید گھر سے فرار ہو گیا۔ملک شعبان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو متعدد بار تلاش کیا اور منت سماجت بھی کی کہ وہ گھر واپس آ جائے اور سامان واپس رکھ دے، مگر نوید نے واپس آنے سے انکار کر دیا اور الٹا اپنے والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں متاثرہ والد کے مطابق فرار ہونے والا بیٹا تقریباً 10 تولے طلائی زیورات، 4 لاکھ 38 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی گھریلو سامان ساتھ لے گیا ہے ملک شعبان نے اس واقعے کے بعد ڈی پی او جہلم کو تحریری درخواست دے دی ہے جبکہ معاملہ عدالت میں بھی دائر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکامِ بالا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایک اوورسیز پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ ان کی عزت، محنت کی کمائی اور یتیم بچی کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے علاقہ مکینوں نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔



















