چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جنوری 19, 2026 4:57 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ڈر،خوف یا کوئی اور وجہ؟ بلدیاتی الیکشن مسلسل التواء کا شکار،حکومت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے میں ابھی تک ناکام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) بلدیاتی الیکشن مسلسل التواء کا شکار ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت پنجاب بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے میں حکومت ابھی تک ناکام شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا سنتے سنتے کان بھی پک چکے آخر کب حکومت یہ نظام بلدیات کے حوالے کرے گی جبکہ 15 فروری کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا نوٹیفکیشن بھی ایک بار پھر واپس لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار نظر آنے لگے حکومت پنجاب بھی سنجیدہ نظر نہیں آتی اور کئی بار اس کی تاریخ بھی تبدیل کی گئی شہریوں کا کہنا ہے حکومت پنجاب آخر بلدیاتی انتخابات کروانے سے کیوں کترا رہی ہے اسلام آباد میں 15 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے آخر حکومت کو کس چیز کا خوف ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے اگر بلدیاتی نظام آجائے تو ہمارے مسائل بھی جلد حل ہوتے نظر آئیں شہر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کئی مسائل حل طلب ہیں شہریوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا جلد اعلان کرے تاکہ ہمارے مسائل بھی جلد حل ہوسکیں حکومت تو خود ہی بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہے پھر بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار کیوں ؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں