
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ریجنٹ سینما چوک میں مچھلی فروشوں نے سڑک پر پانی گرا کر سڑک سے گزرنے والوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا رات کو مچھلی فروش اپنے اسٹالوں کو پانی سے دھوتے ہیں جس سے سارا پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے اب تک تین سے چار موٹر سائیکل سوار سلپ ہو کر سڑک پر گر کر زخمی ہوچکے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم کئی بار ان کو کہہ چکے لیکن یہ لوگ باز ہی نہیں آتے جبکہ سڑک بھی پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنٹ سینما چوک میں مچھلی فروشوں نے رات کو سڑک سے گزرنا محال بنا دیا مچھلی فروش رات کو اپنے اسٹالوں کو دھوتے ہیں جس سے وافر مقدار میں پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اہل محلہ بھی ازیت کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ سڑک پر پانی کھڑا ہونے سے اب تک کئی موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر زخمی ہوچکے ہیں ہم نے کئی بار ان کو کہا کہ پانی کو نالی میں گرائیں لیکن یہ لوگ باز ہی نہیں آتے چونکہ یہاں پر ایک بڑا موڑ ہے اور یہ پانی سلپ زدہ بھی ہوتا ہے جس سے مزید کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



















