
جہلم (نعیم احمد بھٹی) محکمہ واسا بھی ناکام شہر کے کئی بڑے نالوں کی صفائی نہ ہوسکی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے نالوں کی کئی جگہ پر بندش بھی ہوچکی شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر تو میونسپل کمیٹی کے انتظامات تھے جو نالوں کی بروقت صفائی تو کرواتے تھے اسلامیہ اسکول کی رہائشی ایک خاتون نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست بھی دی کہ ہمارے محلے میں نالے کی صفائی کروائی جائے ڈپٹی کمشنر نے درخواست بھی مارک کر دی لیکن ایک ماہ ہوچکا ابھی تک نالے کی صفائی نہ ہوسکی اس وقت سول لائن مدنی محلہ شاداب روڈ شمالی محلہ اسلامیہ اسکول روڈ اور سلیمان پارس کے نالوں کی کئی ماہ سے صفائی نہ ہوسکی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شہری سوال کرتے ہیں کہ محمکہ واسا کا آخر کام کیا ہے اس کو بنایا کس لیے گیا ہے ڈپٹی کمشنر بھی اس کا نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی کئی ماہ سے نہ ہوسکی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائے گئے محکمہ واسا کی کارکردگی ضلع جہلم میں زیرو نالوں میں صفائی نہ ہونے سے نالے کئی جگہوں سے بند پڑے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر تو میونسپل کمیٹی کے انتظامات تھے اور سینٹری انسپکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ ہر ہفتہ نالوں کی صفائی کرواتے تھے جب تک صفائی کا نظام میونسپل کمیٹی کے پاس تھا شہر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی بروقت ہوتی رہتی تھی لیکن افسوس کہ جب سے واسا والے آئے نالوں کے برے حالات ہیں شہری وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کرتے ہیں کہ آخر واسا کو بنایا گیا کس لیے گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر میر رضا بھی کبھی ان کی چیکنگ نہیں کرتے سول لائن ریلوے روڈ شاداب روڈ نیا محلہ مدنی محلہ ڈھوک جمعہ شمالی محلہ اور سلیمان پارس کے بڑے نالوں کی حالت ابتر ہے جبکہ ریلوے روڈ پر نالے پر جو پڑیاں ڈالی گئیں وہ بھی ناقص میٹریل سے تیار کی گئیں اور کچھ ہی روز کے بعد وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس سے پیسے کا ضیاع کیا گیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کروائی جائے اور محکمہ واسا کو الرٹ کیا جائے




















