چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جنوری 19, 2026 4:56 شام

سوہاوہ:تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقے میں شکار کے لئے جانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ، لاش جنگل سے برآمد

تھانہ ڈومیلی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلٸے،جانبحق نوجوان کے بھاٸی کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوستوں کے ساتھ شکار کے لئے جانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ​ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ​پولیس تھانہ ڈومیلی اور فارنزک ٹیم کی ٹیمیں موقع سے مزید اہم شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔​ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کامران ولد عبدالراٶف عمر26سال کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ڈومیلی کے نواحی علاقے آئمہ سے ہے۔ مقتول کی لاش کوتحصیل ہیڈکوآٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیاگیا،ذرائع کے مطابق مقتول دوستوں کے ہمراہ شکار کے لئے گیا تھا جہاں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے اور اس واقعہ کے بعد سے مقتول کے دوست فرار ہیں,مقتول کےبھاٸی کی مدعیت میں دو نامزد دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں