چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جنوری 19, 2026 4:57 شام

دھریالہ جالپ (رپورٹ شیخ عبدالعزیز) بچوں کے سامنے والد کو تشدد کا نشانہ،ملزمان عامر اور قمر نامی دونوں افراد کو گرفتار کر کے تھانہ پنڈ دادن خان بند کر دیا گیا

دھریالہ جالپ (رپورٹ شیخ عبدالعزیز) بچوں کے سامنے والد کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے انچارج راجہ نئر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی کاروائی— تفصیلات کے مطابق دھریالہ جالپ کے نواحی گاؤں فتح آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش ایا جس میں سات سالہ بیٹی اور دس سالہ بیٹے کے سامنے ملزمان نے ظفر اقبال ولد فضل کریم کو تشدد کا نشانہ بنایا بچی نے دیدہ دلیری سے ویڈیو بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی پولیس چوکی دھریالہ جالب کے انچارج نے کاروائی کرتے ہوئے مدعی کی درخواست پر میڈیکل کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا اور رات گئے ہی ملزمان عامر اور قمر نامی دونوں افراد کو گرفتار کر کے تھانہ پنڈ دادن خان بند کر دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج چوکی راجہ نیر عباس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف فوراً کاروائی کی گئی ہے ملزمان کو بعد ازاں چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی سماجی اور رفاعی تنظیموں نے پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے انچارج راجہ نیر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور محرر چوہدری شہباز خان کی اس فوری کاروائی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ راجہ نیر عباس جیسے پولیس آفیسر علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں جو ہر خاص و عام کو انصاف فراہم کرنے میں ہر وقت ہمہ تن گوش ہیں اللہ تعالی راجہ نیر کو سلامت رکھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں