چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 8:57 شام

جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) شاندار چوک میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بے جا تنگ کرنے لگے ، والدہ کی دوائی لے کر آ رہا تھا کہ ٹریفک والوں نے روکا ، لائسنس دکھانے کے باوجود روکے رکھا اور بدتمیزی کی ، شہری ، تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں خصوصاً رات کی ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے لگے ۔ ایک شہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری والدہ ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں گزشتہ رات اُن کی طبیعت خراب ہوئی تو میں میڈیسن خریدنے تحصیل روڈ پر گیا ۔ واپسی پر شاندار چوک میں کھڑے ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے مجھے روک کر موٹر سائیکل سائیڈ پر کھڑا کرنے کا کہا اور لائسنس طلب کیا جو میں نے فورً نکال کا دکھایا ۔ اس کے باوجود کانسٹیبل نے مجھے کافی دیر تک بغیر کسی وجہ کے روکے رکھا ۔ میں نے کہا کہ میری والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے یہ میڈیسن جلدی گھر لے کا جانی ہے ۔ اس بات پر ٹریفک پولیس کانسٹیبل میرے ساتھ بدتمیزی پر اُتر آیا جبکہ پولیس افسران سائیڈ پر کھڑے آپس میںگپیں ہانکتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر رات کو ایمرجنسی میں شاندار چوک سے گزرنا پڑے تو ٹریفک پولیس والے موٹر سائیکل روک کر انھیں بلا وجہ تنگ کرتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ رات کی ڈیوٹی کرنے والے بدتمیز ٹریفک پولیس اہکاروں کی بجائے تمیز دار ٹریفک پولیس تعینات کی جائے