چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 6, 2025 1:27 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سرکار کا ریٹ 179 روپے جبکہ دکانداروں کا ریٹ 200 سے 220 روپے تک چینی مافیا حکومت کی پکڑ سے باہر چینی 220 روپے کلو تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ بھی بڑے ڈیلروں کو لگام نہ ڈال سکی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سرکار کا ریٹ 179 روپے جبکہ دکانداروں کا ریٹ 200 سے 220 روپے تک چینی مافیا حکومت کی پکڑ سے باہر چینی 220 روپے کلو تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ بھی بڑے ڈیلروں کو لگام نہ ڈال سکی شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سرکار نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن کیا اسی طرح اس مافیا کے خلاف بھی ایکشن کرے تو چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوسکتی حکومت چینی کے کم ریٹ کے دعوے تو کرتی لیکن اس پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سرکار کا چینی ریٹ 179 روپے کلو جبکہ دکانداروں کا ریٹ 200 سے 220 روپے کلو تک پہنچ گیا حکومت ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے پیچھے جبکہ چینی مافیا حکومت کے پیچھے کون سرکاری ریٹ پر عمل درآمد کروائے گا کون بڑے بڑے ڈیلروں کو لگام ڈالے گا شہریوں کا حکومت سے سوال۔ ؟ کیونکہ شہری تو پوچھیں گے کہ آخر حکومت عوام کو کیا ریلیف دے رہی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شوگر ملز مالکان تو حکومت کے اپنے ہیں تو پھر ان پر کنٹرول کیوں نہیں ہو رہا انتظامیہ بھی حرکت میں آتی ہے کچھ چالان بھی کرتی ہے دکاندار بھی کچھ روز درست ہو جاتے ہیں لیکن کچھ ہی روز کے بعد دوبارہ یہ کام ہوجاتا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے بڑے ملز مالکان کے خلاف اسی طرح ایکشن لیا جائے جس طرح موٹر سائیکل سواروں کے خلاف نوعمر بچوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ان کو تھانوں میں بند کیا گیا ہے اگر ایک بھی شوگر ملز مالکان کے خلاف ایکشن ہوگیا تو پھر سب ٹھیک ہو جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم سرکار کے ریٹ پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے

تازہ ترین خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے