چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 18, 2026 6:10 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم:افتتاح.وفاقی وزیر برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

جہلم:افتتاح.وفاقی وزیر برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

جہلم ( رپورٹ ادریس چودھری )ضلع جہلم میں ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح.وفاقی وزیر برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس میں ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔تقریب میں متعلقہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم سمیت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے ویٹرنری آپریشن تھیٹر میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مویشی پال حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع میں دستیاب جدید آپریشن تھیٹر کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ بیمار اور زخمی جانوروں کو بروقت علاج اور بہتر جراحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کے وژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی رہنمائی میں محکمہ لائیوسٹاک کی ویٹرنری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ویٹرنری آپریشن تھیٹر کے قیام سے قیمتی مویشیوں کی جانیں بچانے، جانوروں کی بروقت جراحی اور علاج معالجے کو یقینی بنانے اور مویشی پال کسانوں کو مالی نقصانات سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سہولت سے دیہی معیشت کو مستحکم کرنے اور مویشی پال حضرات کے معاشی حالات بہتر بنانے میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کا یہ اقدام جانوروں کی بہتر نگہداشت، مؤثر علاج معالجے اور مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔