چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 18, 2026 6:09 شام
تازہ ترین خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی زیرِ اہتمام گاؤں ڈوبے تحصیل برنالہ ضلع بھمبھر أزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔ بروز اتوار 18 اکتوبر 2026بمقام گاؤں ڈوبے تحصیل برنالہ ضلع بھمبھر أزاد کشمیر میں 11بجے سے2 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔ سکن اسپیشلسٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اہلیان علاقہ نے میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا.لوگوں نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا. کیمپ کا افتتاح ملک وارث اعوان صدر اعوان اتحاد بھمبھر ۔ اسحاق اعوان سابقہ ڈائریکٹر برقیات اور جمیل جنجوعہ سابقہ ڈی ای او ایجوکیشن نے کیاصاحب مجاز جناب لطیف بٹ اویسی صاحب نے دعا کروائیاس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گایاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔