چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 11, 2026 8:10 شام

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم( ادریس چوہدری)بنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیاتفصیلات کے مطابق ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم میں حُسنِ تلاوت کے مقابلے میں جیتنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے ادارے کی طرف سے انعامات کی بارش کی گئیپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلبہ کو دس، دس ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے چھے طلبہ کو پانچ، پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو تین، تین ہزار، جبکہ باقی 15 طلبہ کو دو، دو ہزار روپے اور اعزازی سندیں بطورِ انعام دی گئںانعامات کی تقسیم پروگرام میں آنے والے مہمان گرامی کے بدست ہوئیتقریب کا انعقاد باباۓ صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کی زیر صدارت، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی زیر امارت، صاحبزادہ حافظ ساجد محمد مدنی کی زیر نظامت ہواتقریب میں اُستاذُ الحُفّاظ قاری عنایت اللہ کاشمیری آف گوجرانوالہ نے اپنے مخصوص انداز میں ترتیلی تلاوت اور وعظ و نصیحت فرمائیجبکہ معروف نعت خوان الحاج محمد منشاء قادری نے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کا لکھا ہوا "نعتیہ کلام” پیش کیاخوبصورت کلام اور دلکش آواز نے حاضرینِ مجلس پر وجدانی کیفیت طاری کر دیپورا ھال نعرۂ تکبیر، سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کے ترانوں سے گونجتا رہا۔تقریب میں جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل جہلم مفتی محمد شیر خان، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع جہلم چوہدری ہارون رفیق، بھٹی فیڈریشن ضلع جہلم کے سرپرست اعلی لالہ جی محمد افضل بھٹی، نگرانِ مرکز مرزا محمد ارشد، ناظمِ مرکز محمد آصف گوندل، مرزا محمد عنصر، راجہ راشد محمود، محمد خالد، مرزا اعظم بیگاور صحافی برادری سے سینئر صحافی عبدالرحمن قادری، سینئر صحافی نعیم احمد بھٹی، بیورو چیف آصف جنجوعہ، بیورو چیف جاوا نیوز عزیز اللہ بٹاور علمائے کرام سے علامہ قاضی محمد رمضان، مولانا قاری عطاء اللہ ثاقب، مولانا ریاض احمد، قاری محمد احمد توحیدی، ملک منیر احمد، راجہ طارق سمیت جہلم کی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور عوام و طلبہ نے بھرپور شرکت کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

تازہ ترین خبریں