دینہ (رضوان سیٹھی سے ) دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے کھائی میں جا گری ، برطانیہ سے آئی ماں شدید زخمی جبکہ ایک سالہ جاں بحق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق ہو گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب پنڈوری کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے گہری کھائی میں جا گری جس سے کار میں سوار برطانیہ سے آئی 22سالہ خاتون نازش کوثر اور ایک سالہ بچہ رئیس ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ،گھر اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا ، بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار منگلا سے دینہ کی طرف آ رہی تھی
