چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 10:16 صبح
تازہ ترین خبریں

سوہاوہ:بڑاگواہ میں ٹیوٹا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم،1نوجوان جاں بحق ۔1 زخمی

بڑاگواہ میں ٹیوٹا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم،1نوجوان جانبحق،1زخمیجانبحق اور زخمی نوجوان کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا،دونوں بڑاگواہ کے گاٶں سمولس کے رہاٸشی تھے،پولیس نے بھی جاۓحادثہ کا دورہ کرکے شواہد جمع کرلیے

۔سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق ٹیوٹا گاڑی نمبری ایل ایکس ایکس 6799 اور موٹر سائیکل نمبری اے این ایم 6742 کے درمیان خوفناک تصادم ہوا،ایک نوجوان موقع پر یا ہسپتال منتقل ہوتے ہوئے جانبحق ہو گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ کا فرسٹ ایئر کاطالب علم حامدولد قربان حسین جانبحق جبکہ دی ویژن کالج بڑاگواہ کا دسویں جماعت کا طالب علم عبدالرحمن ولد لال حسین (مرحوم) زخمی ہوادونوں بڑاگواہ کے گاٶں سمولس کے رہاٸشی تھے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گٸی،جبکہ مقامی کولوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ کرامدادی کارواٸیاں شروع کیں۔ دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تھانہ ڈومیلی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کٸے اور بعد ازاں ٹیوٹا اور موٹرساٸیکل دونوں کو تھانے منتقل کردیاگیا۔اس حادثے کے بعد تعلیمی اداروں اور مقامی آبادی میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔والدین غم سے نڈھال دیکھاٸی دیٸے،حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی۔ اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والے نوجوان حامد کے درجات بلند فرمائے اور زخمی عبدالرحمن کو جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی