
جہلم(نعیم احمد بھٹی)جہلم پریس کلب کا اجلاس زیرصدارت ڈاکٹر سہیل امتیاز اور کفیل بیگ منعقد ہواماہانہ اجلاس میں جہلم پریس کلب کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے صدر اور جنرل سیکرٹری کی کارکردگی کو سراہاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور جنرل سیکرٹری مرزا کفیل بیگ منعقد ہوا اجلاس میں جہلم پریس کلب کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری مرزا کفیل بیگ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ممبران نے عہدیداران کی اب تک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہلم پریس کلب میں مذید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہیں تمام ممبران اپنے اپنے اداروں کےلیے دن رات رپورٹنگ کے زریع عوامی مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں جس طرح صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز اور جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب کے ممبران کو متحد کر رہیے ہیں وہ ایک مثالی کام ہے اجلاس کے اختتام پر صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز کی طرف سے تمام ممبران کے اعزاز میں تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا
