
جہلم (نثار احمد مغل)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم پولیس کی شاندار کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ولید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے آلہ قتل پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم نے لڑائی جگھڑا کے دوران عبدالوہاب نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔