
دینہ ( رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ڈی مارٹ دینہ میں قائم سستا رمضان سٹال کا افتتاح کر دیا ، ڈی مارٹ کی جانب سے رمضان کے موقع پر سستا رمضان بازار ایک احسن قدم ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بازار کی نسبت سے ڈی مارٹ میں سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں جو ایک خوش آئندہ اقدام ہے اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ڈی مارٹ جی ٹی روڈ دینہ میں قائم سستا رمضان سٹال کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب میں اونر امجد محمود سیٹھی سمیت دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ ، حاجی اظہر چوہدری ، رضوان سیٹھی ، اقبال خان ، سہیل انجم قریشی ، احمد ندیم سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو ویلکم کیا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ڈی مارٹ میں قائم سستا رمضان سٹال کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور سٹال میں اشیاء کے ریٹ کو چیک بھی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی مارٹ میں انتہائی کم ریٹ کر اشیاء کو فروخت کیا جا رہا ہے میں اس اقدام کو سراہتی ہوں سستا رمضان سٹال ایک احسن اقدام ہے اور خوشی ہوئی ہے کہ عوام کو رمضان المبارک کے مہینے میں بازار کی نسبت سے یہاں کم ریٹ پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ، اس موقع پر اونر امجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں عوام کو رمضان سٹال میں انتہائی کم ریٹ پر اشیاء فروخت ہوں گی جو کہ بازار کی نسبت سے انتہائی کم ریٹ ہیں ۔