
دینہ ( رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا دینہ پریس کلب آمد ، صدر پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ، چیئر مین امجد محمود سیٹھی سمیت تمام عہدیدار و ممبران نے ویلکم کیا ، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جا رہا ہے محکمہ مال کے ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر کسی بھی فرد واحد کے ساتھ زیادتی نہ ہو آپریشن کی نگرانی خود کر رہی ہوں تحصیلدار اور پٹواری کو خصوصی ہدایت دے رکھی ہے کہ نشاندہی کے دوران سرکاری ریکارڈ کے مطابق پیمائش کی جائے ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو نشاندہی کے بعد ٹائم دیا جاتا اگر وہ از خود تجاوزات ہٹا لیںتو یہ ایک احسن اقدام ہے وگرنہ انتظامیہ نے تو حرکت میں آنا ہی آنا ہے، ریڑھی بازار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریڑھی بانوں اور سبزی فروٹ منڈی کے متاثرین کے لیے الگ جگہ مختص کر رہے ہیں منگلا روڈ دینہ ، داتا روڈ اور ریلوے روڈ کا آپریشن جلد مکمل کریں گے رمضان المبارک سے پہلے آپریشن مکمل کریں گے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تاجر برادری اپنا کاروبارکر سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ گندگی پھیلانے والے دوکانداروں کو بھی جرمانے کریں گے تجاوزات آپریشن کسی کی پسند نا پسند پر نہیں صرف اور صرف سرکاری ریکارڈ کے مطابق ہو گا ، پریس کلب آمد پر صدر سید توقیر آصف شاہ ، چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، حاجی اظہر چوہدری ، اقبال خان ، رضوان سیٹھی ، سہیل انجم قریشی ، احمد ندیم ، یاسر صدیق نے شرکت کی ۔