چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:25 صبح

کھیوڑہ(مشتاق رضا سے ) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک تنویر اسلم،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہو ش سلطانہ راجہ اور کمشنر مائنز لیبر ویلفئیر ریاض احمد چوہدری کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنڈوت کی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کھیوڑہ(مشتاق رضا سے ) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک تنویر اسلم،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہو ش سلطانہ راجہ اور کمشنر مائنز لیبر ویلفئیر ریاض احمد چوہدری کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنڈوت کی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے افسران،مائنز اونرز،مائنز ورکرز اور سکول طلبا و طالبات سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی چیف ایگزیکٹو سپر پنجاب کول کمپنی راجہ ارشد محمود ڈنڈوت،چیف ایگزیکٹو واہ سٹون کول کمپنی سردار ندیم خان،مائنز اونر ملک غلام مرتضی، سابق چیئرمین یوسی سلوئی چوہدری بشیر گجر،خادم مزدور را سعید خٹک،رہنما مسلم لیگ ن راجہ برہان غنی اور معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے مختصر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات اور کمشنر مائنز لیبر ویلفئیر ریاض احمد چوہدری کو سرزمین ڈنڈوت آمد پر خوش آمدید کہا اور پروجیکٹ کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہوش سلطانہ راجہ اور سابق صوبائی وزیر و شہنشاہ تعمیرات ایم پی اے ملک تنویر اسلم نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے صوبائی وزیر معدنیات کے سامنے علاقائی کانکنوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے انکے چیدہ چیدہ مطالبات پیش کرکے ان کے حل پر زور دیا،تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں وزارت کا قلمدان ملنے کے بعد ملک تنویر اسلم اعوان نے قصبہ ڈنڈوت کے مائنز ورکرز کا مطالبہ ان کے سامنے رکھا اور اس پروجیکٹ کی جلد منظوری پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ آج الحمد للّہ اس پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کی منظوری میں ملک تنویر اسلم اعوان کی بڑی کاوشیں ہیں،صوبائی وزیر معدنیات نے ملک تنویر اسلم اعوان اور مہوش سلطانہ راجہ کی جانب سے ان کے سامنے رکھے گئے علاقائی عوام کے آڑہ بشارت میں مائنز لیبر سکول اور ہسپتال کا قیام،کانکنوں کی میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے،مائنز لیبر ویلفئیر مڈل سکول پڈھ کی اپ گریڈیشن،مائنز لیبر ویلفئیر سکولوں میں 85 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں میں ای بائیکس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے مطالبات فوری منظور کرتے ہوئے ان پر جلد کام شروع کرنے کی نوید سنائی،تقریب کے اختتام پر معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی،قبل ازیں صوبائی وزیر معدنیات کی آمد پر چیف ایگزیکٹو سپر پنجاب کول کمپنی ڈنڈوت راجہ ارشد محمود،چیف ایگزیکٹو واہ سٹون کول کمپنی سردار ندیم حیات خان اور فضل اینڈ سنز کول کمپنی کی جانب سے خیر مقدمی کے بینرز آویزاں کرکے صوبائی وزیر معدنیات کو خوش آمدید کہا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا