
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 29 نومبر کو پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers” کا انعقاد ہو گا۔پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے
۔جہلم( ادریس چودھری )الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بصد مسرت اعلان کرتی ہے کہ 29 نومبر کو پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔اس اہم کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن.حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی و عملی بوجھ میں کمی، اور معاشرے کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا ہے۔ملک کے مختلف شعبہ جات کے معروف پروفیسر ڈاکٹرز بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جبکہ پاکستان کی معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بشمولپی ایم اے پنجاپپی پی اے پنجاپپی اے ایف پی پنجاپوائے ڈی اے پاکستانمائنڈ أرگنائزیشنشعبہ اطفال سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بھی بھرپور شرکت کریں گےالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی زیلی فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت ادا کرنا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی، جو بعد میں 1991 میں رجسٹر کروا دی گئی۔ یہ سلسلہ عالیہ کی جانب سے 1960 کی دہائی سے جاری فلاحی کاموں کا تسلسل تھی۔ موجودہ وقت میں یہ ادارہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی سرگرمِ عمل ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن اپنے فلاحی کاموں کو کسی بھی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی کے بغیر صرف اور صرف خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے انجام دیتی ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور پائیدار فلاحی، طبی، آفاتی و ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے یہ تنظیم مختلف شعبوں میں کام کرتی ہےفاؤنڈیشن باقاعدگی سے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے، جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز کی ایک وسیع ٹیم اپنی خدمات پیش کرتی ہےالفلاح فاؤنڈیشن ملک میں آنے والی قدرتی آفات، جیسے سیلاب اور زلزلوں، کے دوران ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں میں ایک مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی، جیسے کہ خشک راشن، گرم کپڑے اور رہائش کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن آفت زدہ علاقوں میں گھروں کی بنیادی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ عدالتی امور میں بھی مفت راہنمائی کا بھی اہتمام کرتی ہے۔پاکستان میں حالیہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر، الفلاح فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مدد کے لیے ایک وسیع پیمانے پر مہم چلائی ہے۔سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر خشک راشن، پینے کا پانی، اور دیگر ضروری سامان ادویات اور بے گھر لوگوں کے جانوروں کے لیئے چارہ فراہم کیا گیا۔سیلاب کے بعد پھیلنے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف شہروں میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن میں سیکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔



















