

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )ڈاکٹر سہیل اعجاز ایم ایس سول ہسپتال جہلم محکمانہ ہدایات کی روشنی میں شب و روز اس کی بہتری کے لیے گامزن ہیں مورخہ 2 دسمبر کو آئی سرجری کے حوالے سے چار میجر اپریشن ہوئے اور پانچ مائنر اپریشن ہوئے اس کا کریڈٹ سرجن ڈاکٹر حسن ساہی صاحب کو جاتا ہے اور اسسٹنٹ طارق صاحب کو جاتا ہے ارتھوپیڈک سرجری کے حوالے سے چھ میجر اپریشن ہوئے ہیں جبکہ مائنر اپریشن ایک ہوا ہے اور اس سلسلے میں جن ڈاکٹرز صاحبان نے اپریشن کیے ہیں ان کے نام گرامی یہ ہیں۔ڈاکٹر تفسیر نے چار میجر اپریشن کیے ہیں ڈاکٹر اسد صاحب نے ایک میجر اپریشن کیا ہے ۔ڈاکٹر ضیاء صاحب نے ایک میجر اور ایک مائنر آپریشن کیا ہے ۔ڈاکٹر عثمان صاحب نے اور ڈاکٹر معظم صاحب نے ایتھیزیا کا کام کیا ہے اور یہ اللہ کا بڑا خصوصی کرم ہے کہ تمام اپریشنز کامیاب رہے ہیں بلاشبہ اس کا کریڈٹ مذکورہ بالا ڈاکٹرز صاحبان کو جاتا ہے اور یہ تمام تر کام سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز کی زیر نگرانی ہوتا ہیں ماضی بعید میں یہ ہسپتال تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے لیکن اب اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے ایک ٹیم سپرٹ کے ساتھ ہسپتال میں کام ہو رہا ہے امید کی جاتی ہے کہ ہسپتال کی بہتری کے لیے ایم ایس مزید اقدامات اٹھائیں گے ۔



















