
جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) وفاقی محتسب اسلام آباد کا فیصلہ جاری ، آئیسکو جہلم کی طرف سے بد انتظامی ثابت ، شکایت کنندہ کو وفاقی محتسب ( تحقیقات اور شکایات کا ازالہ ) کے ضابطہ 23(4)(C) کے تحت قبول کیا جاتا ہے ، فوری ریلیف کا حکم ، تفصیلات کے مطابق شمالی محلہ جہلم کے رہائشی محمد سجاد کھوکھر جنھوں نے ایکسئین آئیسکو جہلم کی طرف سے بدتمیزی اور اوور بلنگ کی وفاقی محتسب اسلام آباد کو شکایت کی تھی جس پر گزشتہ دنوں وفاقی محستب نے فیصلہ جاری کر دیا ۔ وفاقی محتسب اسلام آباد اعجاز احمد قریشی نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئیسکو جہلم کی طرف سے بد انتظامی ثابت ہو گئی ہے اور کال نوٹس کی تعمیل میں شکایت کنندہ خود دفتر میں حاضر ہوا جبکہ آئیسکو جہلم کی طرف سے کوئی نمائندہ دفتر آیا نہ ہی کسی قسم کی کوئی رپورٹ جمع کروائی گئی ۔وفاقی محتسب اسلام آباد اعجاز احمد قریشی نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ شکایت کنندہ کو وفاقی محتسب ( تحقیقات اور شکایات کا ازالہ ) کے ضابطہ 23(4)(C) کے تحت قبول کیا جاتا ہے ۔ انھوں نے فیصلے میں لکھا کہ شکایت کنندہ محمد سجاد کھوکھر کو فوری ریلیف فراہم کر کے بل بجلی درست کیا جائے ۔ شکایت کی تمام تر تحقیقات رانا سیرت ، سینئر ایڈوائزر ہیڈ آفس اسلام آباد نے کیں ۔ وفاقی محتسب اسلام آباد کے فیصلے پر شہر کے عوامی ، سماجی ، مذہبی حلقوں اور وکلاء برادری نے شہری محمد سجاد کھوکھر مظلوم طبقے کی آواز بننے ، حق پر ڈٹے رہنے اور تاریخی فتح یابی ملنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور مبارکباد دی ہے ۔



















