چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 5, 2025 6:17 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) حکمران عوام کے چلانوں کی شکل میں بھرکس نکالنے میں مصروف ۔جہلم سے سوہاوہ تک جی ٹی روڈ کا برا حال جگہ جگہ گڑھے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹول پلازے کے ریٹ بھی تین گنا بڑھا دیے گئے،سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم سے سوہاوہ تک جی ٹی روڈ کا برا حال جگہ جگہ گڑھے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹول پلازے کے ریٹ بھی تین گنا بڑھا دیے گئے لیکن سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں کچھ روز پہلے راولپنڈی جانے کا اتفاق ہوا تو دیکھا گیا کہ جہلم اور سوہاوہ کے درمیان جی ٹی روڈ کے برے حالات ہیں کئی جگہوں پر گڑھے آنے سے ڈرائیور بریک لگاتے ہیں تو پیچھے سے آنے والی گاڑی ٹکرا جاتی ہے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے حادثات بھی بڑھنے لگے ہیں کیا حکومت اس طرف بھی نظر کرم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اور سوہاوہ کے درمیان جی ٹی روڈ کا برا حال جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے سڑک اونچ نیچ کا شکار حادثات بھی بڑھنے لگے کچھ روز پہلے راولپنڈی جانے کا اتفاق ہوا تو حکومت کی کارکردگی بھی سامنے آئی ایک طرف حکومت حادثات سے ہونے والی اموات کے لیے ہیلمٹ پہننا لازم قرار دے رہی ہے اور پنجاب پولیس کو صرف اسی کام پر لگا دیا گیا ہے کہ کوئی بھی بچنے نہ پائے لیکن کیا حکومت حادثات کا باعث بننے والی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جی ٹی روڈ کی حالت زار پر بھی نظر کرم کرے گی حکومت نے ٹول پلازوں کے ریٹ میں بھی تین گنا اضافہ کر دیا لیکن کیا وہ عوام کو بہترین سفری سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑی گزرنے سے گاڑی کے ٹائر بھی خراب ہونے لگے یکدم بریک لگانے سے گاڑیاں بھی ٹکرانے کا اندیشہ بڑھ گیا کون اس کو دیکھے گا کون ان سڑکوں کی حالت زار کو درست کروائے گا ڈرائیور بھی پریشانی کے عالم میں ڈر کر گاڑیاں چلانے لگے حکومت سے مطالبہ ہے کہ جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ کی حالت زار پر نظر کرم کی جائے اور سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو بچایا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے

تازہ ترین خبریں

جہلم//بھٹی فیڈریشن جہلم کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ابن عباس اسلامک سنٹر جہلم میں منعقد ہوا۔نوعمر طلبا اور نوجوانوں کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بھٹی فیڈریشن جہلم بھٹی فیڈریشن بنانے کا مین مقصد عوامی مسائل کا حل، کسی غریب کی مالی امداد اور بھٹی برادری کے مسائل کےلیے بھی کوشاں رہیں گے