چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 26, 2025 10:51 شام

دینہ// اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا دینہ کے گردونواح کے علاقوں کا دورہ، صفائی کا جائزہ، کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ۔۔۔مخصوص حالات کے پیش نظر صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آج کے دن اپنی توجہ صرف اور صرف صفائی ستھرائی کی طرف مرکوز کی میڈم کی یہ خوبی ہے کہ جن جگہوں کو انہوں نے صفائی کے حوالے سے چیک کیا وہاں پر پیدل چل کر گئی اس طرح تقریبا دو کلومیٹر اج انہوں نے چل کر گلی محلے کی صفائی کو چیک کیا ان کے ہمراہ ار ڈبلیو ایم سی بھی تھے ریلوے پھاٹک کو کراس کر کے میڈم کچا راستہ جو ابادیوں کی طرف جاتا ہے تمام گلی محلوں کی صفائی کو چیک کیا بعض رہائشیوں کے دروازوں کو دستک بھی دی گئی اور صفائی کے متعلق پوچھا گیا ۔۔ایسے پلاٹ جہاں پر کچروں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے ان کو فوری طور پر صاف کرنے کا حکم صادر کیا گیا یہ امر قبل ذکر ہے کہ میڈم مہتہ لوسر تک ہمراہی سٹاف پیدل چل کر گئی مہتہ لوسر پہنچنے تک مغرب مشرق جتنی بھی ابادیاں کچی پکی تھیں ان کو بھی چیک کیا گیا ۔۔اج کی وزٹ کے دوران تین گھنٹے 20 منٹ صرف ہوئے عوام علاقہ نے میڈم کو اپنے قرب و جوار پا کر انتہائی خوشی محسوس کی اور ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ دراز کے بعد عوامی اسسٹنٹ کمشنر ہمیں نصیب ہوئی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں