چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:05 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) پی ایم اے کی بلڈنگ کو تالے لگا دیے گئے فری میڈیکل کیمپ بھی نہ لگ سکا، مستحق افراد محروم۔

جہلم (نعیم احمد بھٹی) پی ایم اے کی بلڈنگ کو تالے لگا دیے گئے فری میڈیکل کیمپ بھی نہ لگ سکا، مستحق افراد محروم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی بلڈنگ کو اچانک تالے لگا دیے گئے جس کے باعث معروف سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی جانب سے لگایا جانے والا فری میڈیکل کیمپ منعقد نہ ہو سکا۔ اس اقدام پر شہری حلقوں اور مستحق افراد میں شدید تشویش اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزانہ امتیاز گزشتہ روز کرسمس کے حوالے سے کچھ تحائف تقسیم کرنے کے لیے بلڈنگ پہنچی تو آگے تالا لگا ہوا تھا ڈاکٹر شہزانہ امتیاز طویل عرصے سے پی ایم اے بلڈنگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی آ رہی ہیں، جہاں روزانہ درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں مستحق مریض مفت علاج، ادویات اور طبی مشورے حاصل کرتے تھے۔ اس بار نہ صرف فری علاج کا اہتمام کیا گیا تھا بلکہ کرسمس کے موقع پر مستحق مسیحی فیملیز میں عیدی اور تحائف تقسیم کرنے کا بھی پروگرام تھا جو بلڈنگ بند ہونے کے باعث ممکن نہ ہو سکا فری میڈیکل کیمپ نہ لگنے سے سب سے زیادہ متاثر وہ غریب اور نادار مریض ہوئے جو مہنگے نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ کئی مریض دور دراز علاقوں سے آئے مگر دروازے بند ملے، جس پر انہیں شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا شہریوں اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ادارہ یا فرد عوامی فلاح کے کام خود نہیں کر سکتا تو کم از کم دوسروں کو تو ایسے کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر اچھے کام نہیں کر سکتے تو جو کر رہے ہیں انہیں تو کرنے دیا جائے سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں