
دینہ// رانا محمد عاصم سے//معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 101/24 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ منگلا کینٹ کا فیصلہ سنا دیا،مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا کو 09 سال قید اور 01 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو *ڈی پی او جہلم کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اعلان*



















