
وزیراعلی پنجاب کے ویژن پاکستان مسلم لیگ ( ن) کےمرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی وزیر مملکت ریلوے وخذانہ بلال اظہر کیانی کی کوششوں وکاوششوں سے ماحول دوست اور جدید شہری نقل و حمل کے فروغ کے لیے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جہلم میں الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا جا رہا ہےیہ منصوبہ نہ صرف شہری سفری سہولیات میں بہتری کی علامت ثابت ہوگا بلکہ صاف ستھری ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے حکومتی عزم کی عملی تصویر بھی ہےالیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب 29 دسمبر بروز سوموار دن 12 بجے جہلم جادہ کے مقام پر منعقد ہوگی، جس میں صوبائی حکومت کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی و معزز شرکاء میں مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی وزیر مملکت برائے خزانہ،ریلوے بلال اظہر کیانی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر،وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیقشامل ہوں گے۔افتتاح کے بعد تمام معزز مہمان جدید الیکٹرک بس میں سوار ہو کر گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی اسکول تک خصوصی سفری دورہ کریں گے، جو اس سروس کے باقاعدہ اور عملی آغاز کی علامت ہوگا۔یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت شہریوں کو آرام دہ، معیاری اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ الیکٹرک بس سروس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو ایک پرسکون، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم میسر آئے گا، جو جہلم کے شہری ڈھانچے میں ایک مثبت اور دیرپا تبدیلی ثابت ہوگا،



















