چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

دسمبر 26, 2025 8:28 شام

آج بھی اسلامی معاشروں میں شیطنت کا بیج بویا جا رہا انسانی زندگی کے ہر عمل میں دین اسلام راہنمائی فرماتا ہے۔ قیامت تک جو سوال بھی انسانی ذہن میں آئے گا اس کا جواب قرآن کریم سے دیکھیے گا آپ کو مل جائے گا ۔امیر عبدالقدیر اعوان

آج بھی اسلامی معاشروں میں شیطنت کا بیج بویا جا رہا انسانی زندگی کے ہر عمل میں دین اسلام راہنمائی فرماتا ہے۔ قیامت تک جو سوال بھی انسانی زہن میں آئے گا اس کا جواب قرآن کریم سے دیکھیے گا آپ کو مل جائے گا ۔امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم (ادریس چودھری )آج بھی اسلامی معاشروں میں شیطنت کا بیج بویا جا رہا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان اُمت محمد الرسول اللہ ﷺ میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ کوشش صحابہ کرام ؓ کی عہد میں بھی کی جاتی رہی۔قرآن مجید میں اس کا حل ارشاد فرما دیا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھا مے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو۔آپ ﷺ نے اجماع اُمت پر زور دیا کہ اتفاق واتحاد میں دشمن کو جرات نہ ہو گی کہ آپ کو نقصان پہنچا سکے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ میری اُمت میں 73 فرقے ہوں گے لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہوگا جو حق پر رہے گا۔باقی فرقے جو ہیں ان کا راستہ دوزخ کا رستہ ہے۔عرض کی گئی کیسے پتہ چلے گا کہ کون سا فرقہ حق پر ہے تو ارشاد فرمایا جو میری اور میرے صحابہ کی راہ پر چلے گا۔اجماع کی بنیاد ہی یہی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے فرمان کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزاریں گے۔انسانی زندگی کے ہر عمل میں دین اسلام راہنمائی فرماتا ہے۔ قیامت تک جو سوال بھی انسانی زہن میں آئے گا اس کا جواب قرآن کریم سے دیکھیے گا آپ کو مل جائے گا۔اگر قرآن کے اصول کے مطابق اسلامی ریاست کا قیام ہوگا پھر شاہ و گدا برابر ہوں گے۔آج فساد کی وجہ ہی یہ ہے کہ طاقتور کہتا ہے جو میں چاہتا ہوں ایسا ہو۔قرآن کریم کو اس انداز سے پڑھیں کہ میرے اللہ کریم مجھ سے مخاطب ہیں۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے سے مراد ہی یہ ہے کہ پورے دین اسلام پر عمل کیا جائے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں