چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 4, 2026 8:48 صبح

دینہ:سابق کونسلر بلدیہ دینہ، تحریک انصاف تحصیل دینہ کے رہنما محمد نوید قریشی کے والد محترم سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد حنیف قریشی مختصر علالت کے بعد میانہ محلہ دینہ میں انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

دینہ:سابق کونسلر بلدیہ دینہ، تحریک انصاف تحصیل دینہ کے رہنما محمد نوید قریشی کے والد محترم سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد حنیف قریشی مختصر علالت کے بعد میانہ محلہ دینہ میں انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔
دینہ( ادریس چودھری )سابق کونسلر بلدیہ دینہ، تحریک انصاف تحصیل دینہ کے رہنما محمد نوید قریشی، توقیر قریشی، شہزاد قریشی ،عاطف قریشی کے والد محترم سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد حنیف قریشی مختصر علالت کے بعد میانہ محلہ دینہ انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف ، تحریک انصاف کے ایم پی اے رفعت زیدی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق ایم پی اے چودھری سعید بوکن، سابق ایم این اے راجہ محمد اسد خان ،سابق ناظم چودھری فوق شیرباز، راجہ زاہد عزیز، سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات، سابقہ کونسلرز ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافتی شخصیات سمیت ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں