چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 7:38 شام

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتیوں کا سلسلہ ختم نا ہوسکا

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتیوں کا سلسلہ ختم نا ہوسکاہرن پور کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات ۔سئینر صحافی ملک طیب عمیر کو لوٹ لیا گیا چند دن قبل دوران ڈکیتی ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جو بعد از جانبحق ہوگیا تھا۔ڈی پی او کی کھلی کچہریاں بھی جاری و ساری تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں پر تشدد مسلح ڈکیتیوں کا سلسلہ تاحال جاری جبکہ دوسر جانب وزیر اعلی پنجاب کے سخت ترین احکامات پر متعلقہ ڈی پی اوز بھی کھلی کچہریوں میں عوام کو مسلسل ریلیف دینے کے دعودار ہیں گزشتہ روز ایک بار پھر قصبہ
ہرن پور کے قریب میگا گیس پوائنٹ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سالٹ رینج میڈیا کلب کے سینئر رکن و یوٹیوبر ملک طیب عمیر سے 125 موٹر سائیکل موبائل فون اور رقم چھین لی گئی جب وہ ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے واقع کی فوری اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں کروا دی گئی اور پولیس نے رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کردی یاد رہے چند دن قبل بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور کو دوران واردات تشدد کا نشانہ بنایا تھا جو بعد از جانبحق ہوگیا اسکے قاتلوں کا بھی تاحال کوئی سراغ نا مل سکا عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے واقع کی شدید مذمت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں