چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 9:03 شام

یونین کونسل دھریالہ جالپ کی بندش سے اہلیان علاقہ پریشانی میں مبتلا ہیں،چوہدری مظفر اقبال

پنڈ دادنخان(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل دھریالہ جالپ کی بندش سے اہلیان علاقہ پریشانی میں مبتلا ہیں عمارت سیل کرنے سے قبل کمپیوٹر سمیت تمام سامان منتقل کرنے کی اجازت ہونا چاہیے تھی نقل پیدائش ہو یا وفات کا اندراج ،نکاح نامہ ہو یا بیرونی ممالک کا سفر یونین کونسل سے اہم دستاویزات کی حصولی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ راہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری مظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف یا یونین کونسل کی عمارت کے معاملات میں اہلیان علاقہ کو سزا ملنا سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے برسوں پرانا دفتر یونین کونسل سیل تو کر دیا مگر اس سے متعلقہ عوامی سہولیات کا سد باب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جسے بالائے طاق رکھتے ہوئے دو ماہ سے ہمارے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا چوہدری مظفر اقبال نے کہا کہ عمارت کو سیل کرنے سے پہلے سرکاری کمپیوٹرز اور اہم دستاویزات سے جڑے ریکارڈ کو مناسب جگہ منتقل کرنے سے عوامی مشکلات کم کی جا سکتی تھیں مگر اس بات کو نظر انداز کر کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا سابق چیئرمین یونین کونسل ہے ڈپٹی کمشنر جہلم میسم عباس اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان میڈم نادیہ پروین سمیت متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور متبادل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ یونین کونسل کے عوام الناس کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں