چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 8:51 شام

جہلم(رانا محمد عاصم) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس کا انعقاد

جہلم(رانا محمد عاصم) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، ماہ جنوری کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ریسکیو 1122 نے 2092 افراد کو ریسکیو کیا اور 1358 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ماہ جنوری میں 6479 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2149 ایمرجنسی کالز تھیں، جن میں 313 روڈ ٹریفک حادثات، 1545 میڈیکل ایمرجنسیز، 43 آتشزدگی کے واقعات، 20 کرائم کیسز اور 228 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے بہترین رسپانس ٹائم کو برقرار رکھا، جہاں دیہی علاقوں میں اوسطاً 8 منٹ 48 سیکنڈ جبکہ شہری علاقوں میں 6 منٹ 84 سیکنڈ کا ریسپانس ٹائم ریکارڈ کیا گیا۔ بدقسمتی سے، 96 افراد مختلف ایمرجنسیز کے باعث جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر اموات میڈیکل ایمرجنسیز کے نتیجے میں ہوئیں۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت دی گئی، جبکہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تشکیل اور سکاؤٹس کے لیے CADRE ٹریننگ کا انعقاد جاری ہے۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 83 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور معیاری سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں