
جہلم(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد ملزم سہیل ، مضروب علی حیدر کا قریبی دوست تھا، جس نے فائرنگ کرکے علی حیدر کو مضروب کیا اور وقوعہ کو غلط رنگ دیتے ہوئے الزام اپنے مخالفین پر عائد کر دیا، پولیس تھانہ سوہاوہ واقعاتی شہادتوں کی روشنی میں واقعہ میں ملوث اصل ملزم تک پہنچ گئی ملزم سہیل کو قلیل وقت میں گرفتار کر کے اقدام قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل 9MM معہ ایمونیشن بر آمد کر لیا،