چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 8:55 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری، جی ٹی روڈ پر قائم 50سال پرانا پٹرول پمپ کو بھی مسمار کر دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری، جی ٹی روڈ پر قائم 50سال پرانا پٹرول پمپ کو بھی مسمار کر دیا ، آپریشن میں میونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی اور ریسکیو 1122کا عملہ بھی ہائی الرٹ رہا ، بلاتفریق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس میں کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں کئی دنوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر آپریشن کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے ، گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر قائم عرصہ 50سال پرانا پٹرول پمپ بھی تجاوزات کی زد میں آگیا اور ہیوی مشینری کے ساتھ اس کو مسمار کر دیا گیا ، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی ، آپریشن میں میونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ ، تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا شامل تھے ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ہائی الرٹ رہا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح دینہ میں بھی بلا تفریق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں