چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

فروری 19, 2025 7:39 شام

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا 5روزہ باضابطہ آغاز کر دیا

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا 5روزہ باضابطہ آغاز کر دیا ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح کیا ، پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے والدین کو چاہئے کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ، محکمہ صحت کی ٹیم نے گھر گھر بھی جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح کیا ، اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو بھی ہمراہ تھے ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے بچوں کو قطرے پلائے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹی میں بھی گھر گھر اور سکولز میں بھی 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں اور والدین کو چاہئے کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں